• news

قومی اسمبلی الیکشن، آصفہ بھٹوکیلئے سند ھ سے محفوظ حلقوں کا انتخاب کیا جائیگا

اسلام آباد (عترت جعفری)سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ  بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے لئے سند ھ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لئے محفوظ حلقوں کا انتخاب کیا جائے گا ،پی پی پی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ ہو چکا ہے ،یہ تجوایز کیا گیا ہے کہ آصفہ بھتو زرداری قنمبر شہزاد کوٹ سندھ یا  ٹنڈو اللہ یار  میں سے کسی ایک حلقے سے قومی اسمبلی کا لیشن لڑیں گی ،قمنبر شہزاد کوٹ  کے اس حلقے سے آفتاب شعبان میرانی  الیکشن میں کامیاب ہو تے  ہیں ،اور اس حلقے کو بہت محفوظ حلقہ سمجھا جاتا ہے اور ذیادہ امکان  اسی حلقے سے الیکشن  لڑنے  کا امکان ہے ،جبکہ  دوسرے حلقے کا تعلق ٹنڈو اللہ یار سے ہے ،وہ ان دونوں حلقوں سے امدوار ہو سکتی ہیں ،پی پی پی کے ذرائع سے  جب پوچھا گیا کہ وہ لاڑکانہ یا لیاری سے کیوں الیکشن مین حسہ نہین لین گی تو انہوں نے کہا کہ لیاری سے خود بلاول بھٹو زرداری امیدوار ہو سکتے ہیں،اس حلقے میں آصفہ بھٹو زرداری بھی مقبول ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ  پی پی پی پہلے ہی الیکشن  کے لئے اپنے امید واروں کے بارے میں کافی ورک مکمل کر چکی ہے ،اس وقت پی پی پی مین کافی شمولیت ہو رہی ہیں،جب شڈول آئے گا تو امیدواروں میں کچھ رد وبدل ممکن ہے ،ان حلقوں میں پہلے ہی امید وار  اپنی مہم کو جاری کر چکے ہیں،پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے کی اجازت کے فیصلے بھی  ان  حلقے میں موجود پارٹی  امیدواروںکو پیش نظر رکھ کر کئے جاتے ہیں ،ان زارئع نے بتایا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ سیاسی قیادت کی حالیہ ملاقاتوں میں کئی اہم فیصلے حتمی طور پر ہو گئے ، بلکہ آئندہ چند روز میں  جماعتوں کے اندر مشاورت اور باہمی رابطوں کے زر یعے  نگران حکومتوں  کے سربراہوں کا تعین ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن