• news

قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس،دی کریمنل لاز ترمیمی بل 2023 مزید بحث کیلئے موخر

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہواسینیٹرز اعظم نزیرتارڑ، مولا بخش چانڈیو، سیف اللہ ابڑو، رانا مقبول احمد، فیصل سلیم رحمان،شہادت اعوان،کامل علی آغا، دنیش کمار،مشتاق احمد کے علاوہ وزارت داخلہ،ایف آئی اے،سی ٹی ڈی پشاور، نادرا، پی ٹی اے اور سی ڈی اے کے اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئیقائمہ کمیٹی نے سینیٹر رانا مقبول احمد کی جانب سے پیش کیا گیا بل  دی کریمنل لاز ترمیمی بل 2023 مزید بحث کیلئے موخر کردیا-موور کا کہنا تھا کہ ایکٹ میں لفظ  unsound Mind کو  Mental Disorder سے تبدیل کیا جائے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ اس بل پر ماہرین کی موجودگی میں تفصیلی بحث کی ضرورت ہے-چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ 8 ماہ سے یہ بل تاخیر کا شکارہے-بحث کے بعد کمیٹی نے بل پر بحث کو اگلی میٹنگ تک موخرکردیاچئیرمین کمیٹی نے وزارت داخلہ کو 15 دن میں اس ترمیمی بل کے حوالے سے تجاویز تیار کر کے  کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ اس میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں سینیٹر مشتاق اور سینیٹر ثمینہ زہرہ کی جانب سے پیش کیا گیا مشترکہ بل  دی کریمنل لاز (ترمیمی) بل 2023  زیر بحث آیا-بل نجی جیلوں کی حوالے سے ہے-سینیٹر چانڈیو نے کہا کہ سندھ میں کوئی نجی جیل نہیں ہے-انہوں نے کمیٹی کو دعوت دی کہ جہاں وہ کہیں سندھ میں آکر مشاہدہ کرے-جس جگہ کی نشاندہی وہ کرے وہاں چلے جائیں گے-سینیٹر مشتاق احمد نے نجی جیلوں کے حوالے سے بی بی سی کی فروری کی رپورٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت اس معاملے کا نوٹس لے-چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ بی بی سی کی یہ رپورٹ کمیٹی کے حوالے کردیں ضرورت ہوئی تو وہاں کے آئی جی کو بھی بلا لیں گیچئیرمین کمیٹی نے کہا کہ بل سے آئی سی ٹی، خیبرپختونخواہ نے اتفاق کیاہے سینیٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ اس وقت 71 نجی جیل صرف بلوچستان میں ہیں سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان پینل کوڈ میں کسی نا کسی شکل میں اس حوالے سے قوانین موجود ہیںانہوں نے کہا ہمیں ٹائم دے دیں سینیٹر شہادت اعوان اور وزارت داخلہ کے ساتھ ملکر اس بل کو بہتر شکل میں آپ لوگوں کے سامنے لے آئیں گے بل پر بحث کے بعد کمیٹی نے بل کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجویز دی کہ وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نزیر تارڑ اور شہادت اعوان  ملکر 15 دن میں کمیٹی کے سامنے بل کو پیش کریںسینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے The Prohibition (Enforcement of Hadd) Order (ترمیمی) بل 2023 جو کہ شراب کے کاروبار پر پابندی لگانے کے حوالے سے ہے بھی زیر بحث آیا کمیٹی نے ہدایات دیں کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے ایف آئی اے، وزارت داخلہ، سی ٹی ڈی، پی ٹی اے اور نادرا ملکر جعلی/افغان سمز، جعلی/افغان شناختی کارڈ کے روکتھام کیلئے باہمی مشاورت سے ایک رپورٹ تیار کر کے کمیٹی میں پیش کریںیونان کشتی حادثے بارے ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی-انہوں نے بتایا کہ کشتی میں 317 پاکستانی تھے جس میں 12 بندے بچ گئے ہیں جبکہ 290 ڈیڈ باڈیز ابھی مسنگ ہیںانہوں نے بتایا کہ یونان حکام نے فنگر پرنٹس بھیجے جس میں 15 کی شناخت کی گئی ہے-ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے پر وزیراعظم نے بھی ایک کمیٹی بنائی ہے جو جلد اپنی رپورٹ مرتب کرے گی چئیرمین کمیٹی نے ایف آئی اے حکام کو رپورٹ کمیٹی میں بھی جمع کرانے کے احکامات جاری کئے۔

ای پیپر-دی نیشن