• news

فیصل آباد: ملزم کا خواجہ سرا پر تشدد‘ سر کے بال کاٹ دیئے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں خواجہ سرا کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ ملزم نے خواجہ سرا کے سر کے بال کاٹ دیئے۔ تھانہ گڑھ پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ خواجہ سرا ریاض عرف مسکان سکنہ 616 گ ب حال مقیم کنجوانی سٹیشن نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میں شادی کی تقریب میں فنکشن کر کے گزارہ کر رہی ہوں، ملزم وسیم ولد سلیم سکنہ 541 گ ب تاندلیانوالہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات تھے اور اس کا میرے مکان پر آنا جانا تھا۔ گزشتہ روز وسیم میرے گھر آیا اور آئندہ مجھے فنکنش کرنے سے منع کرنے لگا جس پر اس کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی۔ ملزم وسیم نے گلا گھونٹ کر مجھے مارنے کی کوشش کی اور بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ بعد ازاں قینچی کے ساتھ میرے سر کے بال زبردستی کاٹ دیئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن