مریدکے، لڑکی سے اجتماعی زیادتی، لالہ موسیٰ، بچہ نشانہ، حالت نازک
لالہ موسیٰ؍ فیروز والہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے نواحی گاؤں تلہ میں 7 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ بچہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال داحل‘ ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق (ع) ولد آفتاب انور قوم مغل بعمر 7 سال جو گائوں تلہ دکان پر چیز لینے گیا، کافی دیر واپس نہ آیا تو والدین نے ڈھونڈنا شروع کر دیا۔ ہم خالی حویلی پہنچے چیخ وپکار کی آوازیں آرہی تھیں دیکھا کہ مسمی شیر زمان ولد محمد زمان قوم گجر سکنہ تلہ زیادتی کر رہا تھا۔ مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔ بچہ کی حالت نازک ہے۔ تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ نہر کی پٹڑی پر اوباش دونوجوانوں نے دوشیزہ سے زبردستی اجتماعی زیادتی کی۔ بتایا گیا ہے کہ مریدکے کے علاقہ سلطان پورہ کی رہائشی غریب فریاد عرف اعجاز کی 16 سالہ بیٹی (ف) گھر سے سودا سلف لینے نکلی راستے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں نے ورغلا کر سبزی دلوانے کے بہانے موٹر سائیکل پر بٹھا لیا بعد میں اسے کالا خطائی روڈ کی آبادی بابکوال لے گئے، پھر فون کر کے اپنے ایک ساتھی کو بھی بلوا لیا متاثرہ کو مین روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ خاتون کی رپورٹ پر نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔