چین، ہائی نان میں سمندری طوفان کے باعث تیز رفتار ٹرینیں اور پروازیں معطل
ہائیکو(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان نے سمندری طوفان ’تالیم‘ کی وجہ سے تیز رفتار ٹرین اور فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت ہائیکو کے ہائیکو ڈونگ ریلوے اسٹیشن اور سانیا شہر کے سانیا ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی تمام بلٹ ٹرین آپریشنز کو اتوار کے روز شام 5 بجے سے عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ ہائی نان رانڈ اباٹ ریلوے پر چلنے والی تیز رفتار ٹرینوں نے بھی پیر کے روز آپریشن معطل کردیا۔