پی پی فضل الرحمان کے خواب دھرے کے دھرے رہ جائیں ،شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ ،پی پی پی مولانا فضل الرحمان کے خواب دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ان کے خواب آنسوں میں بہہ جائیں گے مہنگائی کابوجھ عوام پرڈال دیاگیا ہے بجلی کابنیادی نرخ 25 سے بڑھا کر 29 کر دیا گیا ہے بے شک ہر گھر میں لیپ ٹاپ دے دیں جس کے گھر بجلی کا بل جا رہا ہے آٹا خرید کر کھا رہا ہے وہ انہیں الیکشن پر 440وولٹ کاکرنٹ لگائیگا لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام اور 13پارٹیوں کے درمیان نفرت انتہائی گہری ہوچکی ہیغربت سے تنگ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن نام ہارٹ اٹیک کا لے رہے ہیں کیونکہ اہلخانہ پوسٹمارٹم اور پولیس کی تفتیش نہیں چاہتے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس ملک میں 8 لاکھ پروفیسر، ڈاکٹر، انجینیرملک چھوڑ کے چلے جائیں تو پیچھے فضل الرحمان ہی رہ جاتا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف کو اہل بنانے کے لیے دو تہائی اکثریت چاہیے جو الیکشن کے بعد بھی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف پگلا نہیں جو سعودی عرب سیپاکستان آئیگاوہ لندن جائیگاوہاں سیکب اور کس حال میں پاکستان آئیگا وہ اللہ کو پتاہیمعافی نامہ دے کر سعودی عرب گیاضمانت نامہ دے کر لندن گیا وہ دونوں آپشن استعمال کر چکا ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایوب دور میں لوگ چینی کے خلاف نکلیتھے اس دور میں آٹا اور بجلی کے خلاف نکلیں گے ان کو اقتدار نہ ملے تو بیمارہوجاتے ہیں۔