محرم الحرام میں امن و امان کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل
لاہور(نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کی محرم الحرام کے موقع پر مثالی امن یقینی بنانے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے امن و امان کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن منصور قادر نے کابینہ کمیٹی برائے امن کے ملتان دورے کے موقع پر جنوبی پنجاب میں محرم الحرام انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر منصور قادر نے کہا کہ انہیں اطمینان ہے کہ جنوبی پنجاب میں محرم الحرام میں امن قائم رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ امن کی فضا قائم رکھنے میں ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق مذہبی منافرت پر مبنی مواد پر کارروائی کی جائے گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں 9240 مجالس، عشرہ محرم کے دوران2783 ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔امن امان برقرار رکھنے کے لئے266 علماو¿ ذاکرین کے خطاب پر پابندی جبکہ415 کو بین کردیا گیا ہے۔