لاہور ہائیکورٹ :حماد اظہر کے دوست کا کاروبار بند کرنے کیخلاف حکومت پنجاب سمیت فریقین سے جواب طلب
لاہور(خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے دوست کا کاروبار بند کرنے کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار فرخ جاویدنے کاروبار کیلئے شوروم میکلوڈ روڈ پر بنا رکھا ہے۔ حماد اظہر کا دوست ہونے کی وجہ سے پولیس نے شوروم بند کردیا۔پولیس نے درخواست گزار کے ملازمین کو بھی شوروم سے اٹھا لیا۔استدعا ہے کہ عدالت پولیس کو درخواست گزار کے کاروبار میں مداخلت سے روکنے کا حکم دے۔