• news

 گوجرانوالہ :نئے لا گریجویٹ وکلاءکے اعزاز میں پرعشائیہ 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)رانا غفاراحمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، طارق اشرف خان، چوہدری بابر حسین بابر، عدنان مغل، محمد اکرم مفتی ایڈووکیٹ صدر پنجاب لائنز الائنس اور چوہدری عامر محمود بسرا جنرل سیکرٹری کی طرف سے نئے لا گریجویٹ وکلا کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا، جس میں وکلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر صدر محمد اکرم مفتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایل اے کا پلیٹ فارم وکلا کا نمائندہ گروپ ہے جس نے ہمیشہ وکلا کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے ، ہم نیولاگریجویٹ وکلا کو مکمل قانونی رہنمائی فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے ،اس موقع پر نیو لا گریجویٹ وکلا نے کہا کہ ہم پی ایل اے کا ہراول دستہ ثابت ہوںگئے، اس موقع پر رانا غفاراحمد ایڈووکیٹ طارق اشرف خان، بابر حسین بابر، عامر محمود بسرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے وکلا کو خوش آمدید کہتے ہیں اور کامیابیوں کیلئے دعاگوہیں۔

ای پیپر-دی نیشن