• news

امام بارگاہوں کےلئے فل پروف سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں: ڈپٹی کمشنر


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے امام بارگاہوں کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر زاہد نواز مروت اور ایڈیشنل ایس پی فرحت عباس کے ہمراہ شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں سیکیورٹی امور کے تناظر میں اہم ہدایات جاری کیں۔
 

ای پیپر-دی نیشن