• news

شیخوپورہ :محکمہ کی مبینہ کرپشن ، 36واٹر فلٹریشن چلنے سے قبل ہی خراب ہوگئے

شیخوپورہ (سلطان حمید راہی،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ میں کروڑوں روپے خرچ کرکے شہریوں کو پینے کا صاف نہ مل سکا 4سا قبل لگائے گئے صاف پانی کے 36واٹر فلٹریشن پلانٹ محکمہ کی مبینہ کرپشن کے باعث چلنے سے قبل ہی جواب دے گئے لوگ پینے کے صاف پانی کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں ایک سروے میں انکشاف ہواہے کہ 36واٹر فلٹریشن پلانٹ پر اب تک 30کروڑ روپے مالیت کا خرچ آچکا ہے یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ شہر کے مختلف آبادیوں میں لگائے گئے تھے جو چلنے سے قبل ہی خراب ہو گئے ہیں شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن سے ،مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے والے محکمہ کے افسران کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن