• news

گوجرانوالہ: گیس سلنڈرزوالی گاڑیوں کے خلاف کارروائی،متعددسلنڈرز اتار لیے گئے


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی اور سی این جی گیس سلنڈروں کے استعمال کا سخت نوٹس، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کریک ڈاﺅن تیز کردیا، جاوید اقبال سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مسافر گاڑیوں میں گیس سلنڈروں کے غیر قانونی استعمال کےخلاف سی این جی، ایل این جی اور ایل پی جی گیس سلنڈرز استعمال کرنےپرکارروائیاںکیں،جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں میں گیس سلنڈرز کو تحویل میں لیتے ہوئے گاڑی مالکان کو تنبیہ کی کہ ایسے جان لیوا اقدامات سے گریز کریں۔،انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سلنڈرز کا استعمال انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے ،کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن