سویڈن واقعہ سے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے: اے ڈی چوہدری
فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ سے عالم اسلام کے مذہبی احساسات اور جذبات مجروح ہوئے ہیں اس افسوسناک واقعہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں اور تب تک عالم اسلام کو چین نہیں ملے گا جب تک قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب ملعونوں کو قرار واقعی سزا نہیں مل جاتی۔