کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: رضوان رفاقت
بھکھی (نمائندہ نوائے وقت)کرپٹ اشرافیہ نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر اور ملکی نظام کو ناکارہ بنادیاہے ستر سالوں سے انہوں نے عوام کے مفادات کے بارے میں سوچنے کی بجائے اپنی تجوریوں کے بارے میں سوچا ہے یہ سلسلہ اب رکنا چاہی ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی شخصیت امیدوار pp141رانا رضوان رفاقت نے ایک تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔