• news

 لوکل گورنمنٹ نے ارکان اسمبلی کو نوازنے کیلئے کروڑوں روپے اکٹھے کرلئے


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی نے تعمیراتی کاموں کی الاٹمنٹ کے نام پر مقامی ارکان اسمبلی کو نوازنے کیلئے ٹھیکیداروں سے کروڑوں روپے اکٹھے کرلئے ، بتایا گیا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شیخوپورہ میں دسمبر 2022میں کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبہ جات کے ٹینڈرز مختلف اخبارات میں شائع ہوئے جن کے ٹینڈرز کی وصولی فقط من پسند ٹھیکیداروں تک محدود رکھی گئی اور عام ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز جمع کروانے سے بھی محروم رکھا گیا جبکہ ترقیاتی کام جاری کرنے کے عوض ٹھیکیداروں سے 16فیصد ایڈوانس رقم وصول کی گئی اور من پسند ٹھیکیداروں کومارچ 2023میں ورک آرڈرز جاری کردیئے گئے مگر دیگر متعدد ٹھیکیدار جن سے لاکھوں روپے وصول کئے گئے انہیں نہ ترقیاتی کام الاٹ کئے گئے نہ ان کی رقم واپس کی گئی اور فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر انکی رقم ہڑپ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں ۔

ای پیپر-دی نیشن