• news

 استحکام پاکستان پارٹی کا منشور عوامی فلاح وبہبود کیلئے ہوگا: خالد محمود


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما وسابق صوبائی وزیر میاںخالد محمود نے کہاہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور خالصتاً پاکستان کی خودمختاری اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے ہوگا جس میں عام آدمی کے معیار زندگی کی بلندی ، اداروں کی مضبوطی ،تعلیم اور صحت جیسے شعبوں کی اپ گریڈیشن ، بیروزگاری کے خاتمہ جیسے اقدامات اولین ترجیح ہونگے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیاد ت میں پاکستان کو ترقی اورخوشحالی کی شاہراہوںپر گامزن کیا جائیگا۔
 

ای پیپر-دی نیشن