• news

سٹاک مارکیٹ میں معمولی مندا، 100انڈیکس 25پوائنٹس نیچے گرگیا

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتہ کا آغاز مندی سے ہوا،کے ایس ای100انڈیکس 25پوائنتس گرگیا،تاہم 45000پوائنٹس کی حد برقرار رہی،مارکیٹ میںمندی کے باوجود سرمایہ کے حجم میں23ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز معمولی مندی کا رجحان رہا ،اور سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث حصص کی فروخت دیکھی گئی،گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 25پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45067پوائنٹس سے کم ہو کر45042پوائنٹس ہو گیا، 50پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 16015پوائنٹس سے کم ہو کر15964پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس104پوائنٹس اضافہ سے 30329پوائنٹس سے بڑھ کر30434پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 23ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب72ارب روپے سے بڑھ کر 68کھرب95ارب روپے کی سطح پر آگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 6ارب77کروڑ روپے مالیت کے 31کروڑ47لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعہ کے روز6ارب روپے مالیت کے26کروڑ75لاکھ14ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ گزشتہ روزاسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 342کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے138کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،171میں کمی اور33کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ،بینک آف پنجاب،ورلڈ کال ٹیلی کام،فوجی فوڈز،پاک ریفائنری،کے الیکٹرک،ٹریٹ کارپوریشن،لعل پیر پاور،ایئر لنک کمیونیکیشن اور دیوان موٹرز کے سودے نمایاں رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھائو میں 500روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت22500روپے ہو گئی ، 107.81روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت1545.33روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان میعظ کے بھائو میں468روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت8445روپے ہو گئی اور 16.60روپے کی کمی سے محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت722.90روپے پر آ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن