حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین کے گھر آمد‘ بھائی کی وفات پر تعزیت
لاہور(نوائے وقت رپورٹ ) سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے گھر گئے ۔ حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر تعزیت کی۔سابق وزیراعلی پنجاب نے جہانگیر ترین کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔ حمزہ شہباز نے عالمگیر ترین کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔