طارق فضل چوہدری کا صاحبزادہ آہوں،سسکیوں میں سپردخاک
اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے جوانسال صاحبزادے مرحوم عنزہ چودھری کو ہزاروں اشکبار آنکھوں، آہوں اورسسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا انکی نمازجنازہ چک شہزادمیں اداکی گئی نمازجنازہ میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، سابق گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا، چودھری عابد رضا ،چودھری یاسر مہدی،چیئرمین سویٹ ہوم زمرد خان ،سابق چیئرمین سینٹ سید نیر حسین بخاری، سابق چیئرمین نیب چودھری قمر زمان، انجم عقیل خان،ناصر بٹ، انجینئر امیر مقام، ملک ابرار احمد، چودھری واجد ایوب، امجد ایوب ،چودھری سرفرازافضل راجہ حنیف ایڈووکیٹ ،ظفر بختاوری ،سابق نائب ضلع ناظم محمد افضل کھوکھر، ملک افتخار احمد، چودھری رفعت،رفیق حجاج کمیٹی کے سربراہ بابو انجم حفیظ قریشی، اعظم خان، فرمان مغل، راجہ سفیر ،راجہ خرم نواز،ملک افتخار احمد ،مرزا منصور بیگ ،پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر سبط حیدر شاہ، یاسر بٹ، مرزا منصور بیگ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے فارم ہاؤس مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ادا کی گئی جس کے بعد مرحوم کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کر دی گئی اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ میرے بیٹے کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، اللہ سے دعا کریں کہ اللہ تعالی اس کی آخرت کی منزلیں آسان کرے انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے جیسا پورے خاندان میں کوئی نہیں تھاعنزہ طارق انتہائی نیک اور فرمانبردار بچہ تھادریں اثنا نماز جنازہ کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی اور ٹریفک روانی کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے ۔