افغانستان نے دہشت گردوں کو پاکستان کے اندر حملوں کے قابل بنایا: امریکہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں، جدید ترین ہتھیار اور دہشتگردی کی کارروائیوں کی آزادی نے دہشتگردوں کو پاکستان کے اندر حملے کے قابل بنایا ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے بیان کی مزید تفصیل کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں میتھیو ملر نے اس موقف کو دہرایا کہ اپنی سرزمین سے شروع ہونے والی دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری طالبان پر عائد ہوتی ہے جیسا کہ انہوں نے امن معاہدے میں وعدہ کیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان سرزمین کو کسی بھی دوسرے ملک میں دہشت گرد حملے کے لئے استعمال ہونے سے روکنے کے اپنے وعدے کی پاسداری کریں۔
امریکہ
واشنگٹن ( نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہارسٹ نے کہا کہ پاکستان سیاست میں امریکہ کا کردار نہیں۔ شراکت داری میں پراپیگنڈے کو رکاوٹ نہیں بننے دیتے۔ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کسی ایک سیاسی امیدوار یا پارٹی کی پوزیشن نہیں نیا باب لکھ رہے ہیں۔ ڈونلڈ لو کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔