جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس تیسرے روز بھی جاری رہا
اسلام آباد(نا مہ نگار)جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس تیسرے روز بھی جاری رہا اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی ۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری ،مولانا قمر الدین ،مولانا صلاح الدین ،سنیٹر کامران مرتضی ،مولانا امجد خان ، سنیٹر مولانا عطا الرحمان، خلیل احمد ،مولانا غلام قادر ،مفتی ابرار احمد خان ،جلال الدین ایڈوکیٹ ،مفتی روزی خان ،مرکزی ناظم انتخاب مولانا عطا الحق درویش نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں دستوری ترامیم کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق آئندہ قومی و صوبائی انتخابات کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔اسلم غوریاجلاس میں ملکی قومی سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت کی گئی ۔ آئندہ قومی صوبائی انتخابات آئینی مدت کے اندر کرنے کی سفارش کی گئی ۔