2 رکنی افغانی ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور(نامہ نگار) ڈولفن سکواڈ نے 2 رکنی افغانی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔ ڈولفن ٹیم نے گوالمنڈی میں 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو فرار ہونے کی کوشش کی جنہیں تعاقب کرکے گرفتار کر لیا ۔ملزمان جمعہ گل اورنور دین کو تھانہ گوالمنڈی کے حوالے کردیا گیاہے۔