اخراجات !آسٹریلیا کامن ویلتھ گیمز 2026 ء سے دستبردار
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کامن ویلتھ گیمز 2026 سے دستبردار ہو گیا۔ ریاست وکٹوریہ کے وزیرِ اعظم ڈینیئل اینڈریوز نے کہا کہ اخراجات 7 بلین آسٹریلوی ڈالرز تک بڑھ گئے ہیں۔ ہسپتالوں اور سکولوں سے پیسہ لے کر سپورٹس کا ایونٹ نہیں کرا سکتا۔ ایسا سپورٹس ایونٹ جس کی لاگت تین گنا بڑھ چکی ہے۔