• news

سعود شکیل ‘سلمان علی آغا نے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری تیز ترین شراکت قائم کر دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نوجوان بیٹر سعود شکیل اور سلمان علی آغا نے پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ میں ایک اور تیز ترین شراکت داری کا ریکارڈ بنا دیا۔گال میں سری لنکا کیخلاف جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سعود شکیل اور سلمان علی آغا کی شراکت کے دوران  177 رنز بنے جو 4.96 رنز فی اوور کی شرح سے بنائے گئے۔ یہ ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی بیٹرز کی جوڑی کے درمیان 175 یا اس سے زیادہ رنز کی دوسری تیز ترین شراکت بن گئی۔ پاکستان کیلئے 175 یا اس سے زیادہ رنز کی تیز ترین شراکت 5.65 رنز فی اوور کی شرح سے ہے، جو توفیق عمر اور انضمام نے 2002 ء میں زمبابوے کیخلاف ہرارے میں حاصل کی تھی جہاں انہوں نے 180 رنز بنائے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن