• news

ورلڈ جونیئر سکواش‘حمزہ ‘ حذیفہ میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ خان اور حذیفہ ابراہیم  اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پہلے میچ میں حذیفہ ابراہیم نے مکاؤ کے کھلاڑی کو سٹریٹ گیمز میں شکست دی۔  حذیفہ ابراہیم نے ہانک کانگ کے ٹام شینگ کو ہراکر اگلے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ حمزہ خان نے کینیڈا کے واسع مقصود کو سٹریٹ گیم میں ہرادیا۔

ای پیپر-دی نیشن