• news

 فوج کے خلاف منصوبے کے تحت مہم جوئی کی مذمت کرتے ہیں: ایکس سروس مین سوسائٹی


اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے نو منتخب صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف ایک منصوبے کے تحت مہم جوئی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہر فوجی ہر قومی ایمرجنسی میں ایکس سروس مین مرد یا عورت جوان یا عمر رسیدہ پاکستان کی حاضر فوج کو کمک پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے قیام کا مقصد ریتائرڈ فوجیوں کو مشکلات کو حل کرنا ہے۔ فوجی ایک رینک ایک پینشن کا مطالبہ کرتے ہیں، جنگوں میں زخمی ہو کر اپاہج ہو جانے والوں کا افواج پاکستان کے ادارے خیال رکھنے کی کوشش تو کرتے ہیں لیکن بہت سے ایسے پنشنروں کی حالت قابل رشک نہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ای ایس ایس کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کا مقصد صرف زمین کے ایک ٹکڑے پر ایک آزاد ریاست قائم کرنا نہیں تھا بلکہ بانی پاکستان ایک ایسی ریاست کے متمنی تھے جہاں لوگ نہ صرف آزار و خود مختار ہوں بلکہ خوشحال ہوں اور انکی فلاح و بہبود کا پوری طرح خیال رکھا جائے۔
ایکس سروس مین سوسائٹی 

ای پیپر-دی نیشن