سعودی ہم منصب سے ملاقات مثبت رہی، تعلقات میں استحکام پر اتفاق کیا: ایرانی وزیر خارجہ
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور ایران نے ایک دوسرے کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کو انٹرویو میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بتایا کہ سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ بات چیت کافی مثبت رہی، جس میں دو طرفہ تعلقات میں استحکام پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے اور کئی ایسے منصوبوں پر اتفاق کیا گیا ہے جس سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے حج کے دوران سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے براہ راست بات چیت کے ذریعے کسی بھی ’معمولی مسئلے پر فوری توجہ دی اور اسے حل کیا۔
ایران، سعودی عرب