• news

یوکرائن کے وزیر خارجہ آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلا م آباد پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا 20 سے 21 جولائی 2023ءتک اسلام آباد کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔ پاکستان اور یوکرائن کے درمیان خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔
یوکرائن وزیرخارجہ

ای پیپر-دی نیشن