• news

ایس ای سی پی کی منظور شدہ کے سوا انٹر نیٹ پلے پر دستیاب تمام ایپس غیر قانونی 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایس ای سی پی کی منظور شدہ ایپس کے سوا انٹر نیٹ پلے/ ایپ سٹورز پر دستیاب تمام ایپس غیر قانونی ہیں۔ مالیاتی سروسز فراہم کرنے والی غیر قانونی ایپس سے نمٹنے کے لئے ایس ای سی پی گزشتہ سال سے پی گوگل کے ساتھ تسلسل کے ساتھ رابطے میں ہے جس کے نتیجے میں گوگل نے اپنے پلے سٹور سے، ایس ای سی پی کی رپورٹ کردہ قرض دینے والی 84 غیر قانونی ایپس کو ہٹا دیا ہے۔ گوگل نے اپریل میں پاکستان کے لیے اپنی پرسنل لون ایپ پالیسی بھی متعارف کروائی جو کہ 31 مئی 2023ءسے نافذ العمل ہے۔ اس پالیسی کے تحت قرض یا مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کوئی بھی ایپ ، جس کے پاس متعلقہ ریگولیٹر کا لائسنس موجود نہیں ہو گا، گوگل پلے سٹور پر دستیاب نہیں ہوگی۔ بھارت‘ انڈونیشیا، فلپائن، نائیجیریا اور کینیا کے بعد پاکستان دنیا کا چھٹا ملک ہے جس کے لیے گوگل نے ڈیجیٹل قرض دینے والی ایپس سے متعلق اضافی تقاضے متعارف کرائے ہیں۔ اس پالیسی میں پلے اسٹور پر غیر قانونی ایپس کی فراہمی کو روکنے کے لیے اور صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کو متعارف کروائے گئے ہیں۔
تمام ایپس غیرقانونی

ای پیپر-دی نیشن