• news

اعظم خان کا سائفر سے متعلق بیان عمران کے خلاف چارج شیٹ: شیری رحمن

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا سائفر کے متعلق بیان چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ سائفر نہیں بلکہ سائفر کے نام پر جھوٹا بیانیہ سازش تھی، اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ایک آڈیو لیک میں سابق وزیراعظم کو سائفر پر کھیلنے کا منصوبہ بناتے ہوئے سنا گیا۔ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں سائفر سابق وزیر اعظم کی من گھڑت سازش ہے۔ انہوں نے اپنے چھوٹے سیاسی مقاصد کی خاطر ملکی سفارتی تعلقات کو دائو پر لگایا اور پاکستان کیلئے سفارتی بحران پیدا کئے۔ دریں اثناء شیری رحمان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن اور رواداری کو فروغ دے کر ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور متحد ملک بنا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن