• news

بروقت حکمت عملی سے آئندہ سال حج اخراجات نصف تک ہو سکتے ہیں: سینیٹر طلحہ محمود

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ بروقت حکمت عملی سے آئندہ سال حج اخراجات نصف تک ہو سکتا ہے۔ حجاج کی خدمت یہ ہے کہ مہنگائی کے دور میں سستا حج دیا جائے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد کلب میں پاکستان سٹیزن فورم کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے پاکستان سٹیزن فورم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مثبت پیغام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کی شکایات آئی ہیں انھوں نے کم جگہ پر زیادہ لوگ ٹھہرائے۔ ان کا احتساب ہونا چاہیے اور ان کے خلاف کارروائی ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن