شازیہ مری کی ریجنل ہیڈ آف سوشل پروٹیکشن ورلڈ بنک سے ملاقات ، اہم امور پر گفتگو
قاسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ورلڈ بینک کی ریجنل ہیڈ آف سوشل پروٹیکشن اور قائم مقام ڈائریکٹر اور پریکٹس منیجر برائے یورپ ،وسطی ایشیا نکول کلنگن سے ملاقات کی۔ شازیہ مری کی یہ ملاقات واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کلنگن کو پاکستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔شازیہ مری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لییورلڈ بینک کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور عالمی بینک کو 2008 میں بی آئی ایس پی کیآغاز سے ہی ساتھ مل کر کام کرنے والے ایک اہم ترقیاتی شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا۔