• news

امریکی قونصل جنرل لاہور کا دورہ شیخوپورہ، حافظ آباد،شہریوں سے گھل مل گئے

شیخوپورہ،حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) امریکن قونصل جنرل لاہور ولیم کے مکانیول نے شیخوپورہ کا دورہ ۔ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے امریکن کونسل جنرل لاہور ولیم کے مکانیول اور وفد کو شیخوپورہ کی صنعتوں، زرعی اجناس، مقامی کھیلوں، تاریخی مقامات، ثقافت اور ضلع کے تاریخی پس منظر پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم نے ولیم کے مکانیول اور وفد کے شرکاء کو شرح خواندگی، صحت و تعلیم کے انفراسٹرکچر، زراعت، صنعت و تجارت کے مکمل اعداد و شمار سے بھی آگاہ کیا۔ امریکن قونصل جنرل نے کہا کہ شیخوپورہ اور پنجاب کے دیگر اضلاع کے دورہ کا مقصد امریکہ اور دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص، صنعت، زراعت اور کلچر کو اجاگر کرنا ہے،امریکی حکومتوں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ ہر شعبہ میں تعاون اور معاونت جاری رہے گی۔امریکن قونصل جنرل کے مکانیول نے وفد کے ہمراہ ہرن مینار کا دورہ کیا اور تاریخی و تفریحی سیر گاہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے امریکن کونسل جنرل لاہور ولیم کے مکانیول ہرن مینار میں سیر و تفریح کے لیے موجود شہریوں میں گل مل گئے اور شہریوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں ۔ علاوہ ازیں امریکی قونصل جنرل ولیم میکا نیول نے حافظ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ سے ملاقات کی ۔دو طرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔امریکی قونصل جنرل نے حافظ آباد کی زرخیز زمین اور چاول کی تعریف کی ۔

ای پیپر-دی نیشن