ضروری ہے جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک توازن کو دوبارہ قائم کیا جائے: مسعود خان
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) امر یکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک توازن کو دوبارہ قائم کیا جائے جبکہ پاکستان نے اپنے اقتصادی جغرافیے سے فائدہ اٹھانے کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے رابطے بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ٹیکساس میں ڈپلومیسی کے حوالے سے ایک کانفرنس میں شر کت کی۔ کانفرنس کا انعقاد انٹرنیشنل اکیڈمی آف لیٹرز نے کیا تھا جو ثقافتی و عوامی سفارت کاری کے ذریعے تعلقات بنانے کی کوشش کرنے والا تھنک ٹینک ہے۔ مقررین میں امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سینئر اہلکار الزبتھ ہورسٹ بھی شامل تھیں۔ مسعود خان نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک توازن کو دوبارہ قائم کیا جائے۔