آئندہ 3 ہفتے پاکستان کی سیاست کے انتہائی اہم ،فیصلہ کن ہوں گے، شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ 3 ہفتے پاکستان کی سیاست کے انتہائی اہم اور فیصلہ کن ہوں گے آئی ایم ایف کی شرائط غریب کے لیے گلہ گھونٹ اور حکومت کے لیے چارج شیٹ ہے سپریم کورٹ کے فیصلے ہوںنگران حکومت ہو الیکشن کی تاریخ ہو مردم شماری ہو سب ہی اہم ہیں یہ سارے فیصلے 12 اگست سے پہلے ہونے ہیں جو پاکستان کے سیاسی معاشی اقتصادی مسائل کے حل کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ مسئلہ یہ نہیں کہ الیکشن 60 دن میں ہوں گے یا 90 دن میں ہوں گے مسئلہ یہ ہے کیاالیکشن شفاف ہوں گے عوام کی توقعات پے پورا اتریں گے اوردنیا کے لیے قابل قبول ہوں گے۔