گجرات: ریلوے ٹریک پر ویڈیو بناتے 3 نوجوان ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق
گجرات (نامہ نگار) ریلوے ٹریک پر ہینڈ فری لگائے اور ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے تین نوجوان جاں بحق، ریسیکو حکام کے مطابق گجرات سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین تلے گورالہ پھاٹک پر دو نوجوان 18سالہ افنان اور 15سالہ سمیع اللہ ہینڈ فری لگا کر گانے سنتے ہوئے زد میں آگئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سروس موڑ کے قریب ریلوے لائن پر ویڈیو بناتا نامعلوم نوجوان کا سر تن سے جدا ہونے پر جان گنوا بیٹھا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ریسیکو نے تینوں نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔