وزیر ریلویز سے آذربائیجان کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرِ ایوی ایشن و ریلویز خواجہ سعد رفیق سے آذربائیجان کے وفد نے وزیرِ ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ و ٹرانسپورٹ رشاد نہییف کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور دیگر اہم عہدیداران بھی شا مل تھے، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کے مابین بذریعہ شمال جنوب کاریڈور ریلوے لنک کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔