• news

عدالت نے اینٹی کرپشن کے رکن جے آئی ٹی وزیر آباد کے خلاف کارروائی سے روک دیا

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے اختیارات کے غلط استعمال پر ممکنہ گرفتاری کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیرآباد جے آئی ٹی کے ممبر انور حسین کیخلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا، درخواست گزارکے وکیل اشتیاق اے خان نے موقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن نے انور حسین کے خلاف دو سرکاری رہائش گاہیں رکھنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ جے آئی ٹی کاممبر ہونے کی بناء پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انور حسین کے پاس صرف ایک ہی سرکاری رہائش گاہ ہے، اینٹی کرپشن نے کسی قانونی جواز اور مئوقف سنے بغیر یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔

ای پیپر-دی نیشن