• news

لوکل باڈیز ایکٹ کی 20شقیں کالعدم قرار دینے کی درخواست، ہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا

لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے لوکل باڈیز ایکٹ 2021-22 کی 20 سے زائد دفعات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر حکومت پنجاب سمیت فریقین سے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا ، وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جسٹس شاہد جمیل خان نے اسی نوعیت درخواست پر فیصلہ دیا ،لوکل باڈیز ایکٹ 2021-22 کی بیس سے زائد دفعات آئین اور قانون کے برعکس ہیں، آئین جمہوریت میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا کہتا ہے ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مالی اختیارات انتظامیہ کو منتقل کئے گئے ہیں ،چھ ماہ سے لوکل باڈیز کے امور ضلعی افسر چلا رہے ہیں ،مقامی منتخب حکومتیں ختم ہوچکیں لیکن الیکشن نہیں کرائے گئے ،الیکشن کمیشن لوکل باڈیز الیکشن 120 روز میں کرانے کا پابند ہے،  استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو لوکل باڈیز الیکشن پرانے ایکٹ کے تحت کرانے کا حکم دے،عدالت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی آئین سے متصادم 20 شقوں کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن