• news

9 مئی واقعات‘ ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر جواب طلب کر لیا

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نو مئی کے مقدمے میں نامزد ملزمہ عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ عالیہ حمزہ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت نے حقائق سے برعکس فیصلہ جاری کیا، عالیہ حمزہ نو مئی کے واقعات میں ملوث نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن