گرفتاری کا خدشہ، پیوٹن جنوبی افریقہ میں اقتصادی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے
کیپ ٹاؤن (نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے دفتر نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن اگلے ماہ جنوبی افریقہ کے شہر کے اقتصادی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے پیوٹن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا تھا جس کے بعد جنوبی افریقہ پر اجلاس میں شرکت کیلئے آرہے پوٹن کو گرفتار کرنے کا شدید دباؤ تھا، تاہم پوٹن نے صدر کی مشکلات آسان کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کے فیصلے کو ترک کر دیا ہے۔ اس سے قبل سائرل رامافوسا نے کہا تھا کہ اگر پوٹن کو دورہ جنوبی افریقہ کے دوران گرفتار کیا گیا تو عالمی جنگ چِھڑ سکتی ہے۔