” پیپلز پارٹی جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی “
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے عہدیداروں و رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی پارٹی قیادت نے جمہوریت کے دوام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا آج بھی پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے آئندہ حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہوگی بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیر اعظم ہوں گے، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈویژنل نائب صدر و نامزد امیدوار پی پی 140 چوہدری منیر قمر واہگہ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز ، سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی، میاں لیاقت علی،چوہدری طاہر سعید کجرنے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں میں انقلابی سوچ و ویژن کی علامت ہےں۔