• news

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے 43 طلبہ کو فزیو تھراپی کا امتحان دینے کی اجازت دےدی


لاہور(خبرنگار) محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے 43 طالب علموں کو فزیو تھراپی کا امتحان دینے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد ولید، محمد عاصم،بسمہ انیس اور دیگرطالب علموں نے دفترمحتسب پنجاب کو درخواست دی تھی کہ وہ پریمیئر انسٹی ٹیوٹ چونگی امرسدھو،فیروز پور روڈ لاہور میں ڈاکٹرآف فیزیکل تھراپی کے طالب علم ہیں۔اس ادارہ کاتعلیمی الحاق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے تھا، جب انہوں نے داخلہ لیا تھا تو ا±س وقت چار بیج زیرِ تعلیم تھے مگرتقریباً ایک سال بعد کالج نے انہیںمطلع کیا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آبادکی جانب سے الحا ق ختم کردیا گیا ہے جس کی بناءپر ا±ن کا تعلیمی مستقبل داو¿ پرلگ چکا ہے۔ کالج اور یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی الحاق میں تعطل کے باعث ا±ن کا تعلیمی سلسلہ رک گیا ہے جس سے ان کا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے۔طالب علموں نے التجا کی کہ ان کا تعلیمی مستقبل محفوظ بنایا جائے۔دفتر محتسب پنجاب کے ریجنل آفس لاہور کے ایڈوائزر نے تحقیقات کر کے متاثرہ طالب علموںکو امتحان دینے کی اجازت دلائی جس سے ان طالب علموں کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچ گیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن