میاں نواز شریف کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا:محمود اختر گورایہ
فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما اور پی پی 138 کے صدر محمود اختر گورایہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو جس مذموم سازش کے تحت نااہل کر کے ترقی کے عمل کو تباہ کیا گیااسکے تمام محرکات کھل کر قوم کے سامنے آچکے ہیں اور اس سازش کے مہرے بھی بے نقاب ہوچکے ہیں۔ نواز شریف کو قومی سیاست سے دور کرنے کی سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے ۔ خود عدلیہ کے ججز کہہ رہے ہیں کہ میاں نواز شریف کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے جس کی خاطر نواز لیگ نے اتحادی حکومت تشکیل دی اور تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ کیا اسی کا ثمر ہے کہ آج ملکی معیشت اپنے پاو¿ں پر کھڑی ہورہی ہے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔