ڈولمین سٹیREIT کا 0.50 پاکستانی روپے فی یونٹ حتمی نقد منافع منقسمہ کا اعلان کیا
لاہور،کراچی(کامرس رپورٹر ) ڈولمین سٹی REIT نے منگل18 جولائی،2023 کو اجلاس میں 0.50 پاکستانی روپے فی یونٹ حتمی نقد منافع منقسمہ کا اعلان کیا اور اس کی منظوری دی ہے۔یہ 1.31 پاکستانی روپے فی یونٹ کے اْس عبوری منافع منقسمہ کے علاوہ ہے جو پہلے ہی یونٹ ہولڈرز کو ادا کیا چکا ہے۔REIT سکیم نے 30 جون،2023 کو ختم ہونے والے سال کیلئے مجموعی طور پر 1.81 پاکستانی روپے فی یونٹ یعنی18.1% منافع منقسمہ دیا ہے۔ منافع منقسمہ کی مجموعی قدر4,025 بلین پاکستانی روپے بنتی ہے۔اس طرح REIT سکیم نے قومی خزانے میں ٹیکسوں کی شکل میں 600 ملین پاکستانی روپے سے زیادہ ادا کیے ہیں۔