قومی ٹیم اگست میں افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم رواں سال اگست میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی۔تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی تاہم سیریز کے شیڈول کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، توقع کی جارہی ہے دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیمیں ایشیاکپ سے قبل سیریز کھیل کر تیاری کریں گی۔