• news

سرفراز نواز نے پی سی بی میں سیاست پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے وزیراعظم کو پاکستان کرکٹ کی صورتحال پر خط لکھا ہے۔خط میں سرفراز نواز نے یوتھ سپورٹس پروگرام کے آغاز پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور پی سی بی کی اندرونی سیاست پر توجہ دینے کی درخواست کی۔پی سی بی کی اندرونی سیاست سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے‘ نجم سیٹھی کے حواری ذکاء اشرف کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم ذکاء اشرف کے چیئرمین بننے کے راستے میں رکاوٹوں کا نوٹس لیں۔

ای پیپر-دی نیشن