فیفا نے ہارون ملک کی سربراہی میں نارملائزیشن کمیٹی کی حمایت کردی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ہارون ملک کی سربراہی میں کام کرنے والی نارملائزیشن کمیٹی کی حمایت کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ فیفا اس کمیٹی کو 15 مارچ 2024 تک کی توسیع دے چکا ہے۔وزارت وزارت بین الصوبائی رابطہ نے 19 جون 2023 کو فیفا کو ایک خط بھیجا تھا۔ فیفا صدر گیانی انفینٹینو کے نام اس خط پر آئی پی سی وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری احسان اللہ کے دستخط تھے۔ خط میں لکھا گیا تھا کہ فیفا نارملائزیشن کمیٹی چار سال میں الیکشن نہیں کرا سکی اور ساتھ ساتھ ہارون ملک کو ہٹاکر ایک فوکل پرسن لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔