• news

زر مبادلہ ذخائر میں 4 ارب  22 کروڑ ڈالر کا اضافہ


کراچی (نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب 22 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 14 جولائی تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب چھ کروڑ ڈالر رہے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 20 کروڑ ڈالر اضافے سے 8 ارب 72 کروڑ ڈالر رہے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر سعودی عرب، آئی ایم ایف اور متحدہ عرب امارات سے موصول ہونے والی رقوم کے سبب بڑھے ہیں۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔
زر مبادلہ

ای پیپر-دی نیشن