سائفر سے متعلق الزامات بے بنیاد، ایک بار پھر مسترد کرتے ہیں : امریکہ
واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے ایک بار پھر سائفر سے متعلق الزامات بے بنیاد قرار دے دیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جانتے نہیں کتنی ہی بار اس سوال کا جواب دے چکے ہیں، ہر بار ایک ہی جواب دیا ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پھر سے کہتے ہیں کہ امریکا کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں دخل نہیں دیتا۔مزید برآں امریکہ نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں یہ گھنا¶نا عمل ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مینتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم قرآن پاک اور دیگر عبادات کی اہمیت کو سراہتے ہیں۔ ہم ہر ایک کیلئے مذہب یا عقیدے کی آزادی کے حق کی ضمانت کرتے ہیں۔ بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں قانون کی حکمرانی کے حامی ہیں۔
امریکہ